حکومت بجٹ میں تعلیم، صحت کیلئے زیادہ فنڈز مختص کرے: مقررین

لاہور (کامرس رپورٹر) موجودہ حکومت آئندہ مالی سال 2016-2017ء کے بجٹ کے ساتھ ساتھ عوام کا فلاحی بجٹ بھی پیش کرے جسکے تحت تعلیم و صحت کے لیے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں۔ان خیالات اظہار گذشتہ روز شوریٰ ہمدردکے اجلاس میں’’عام آدمی کے مسائل اور شوریٰ ہمدردپاکستان کی سفارشات‘‘کے موضوع پر مقررین نے کیا ۔مقررین میں ڈاکٹر رفیق احمد ،بشریٰ رحمن ،پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان ،ڈاکٹر میاں محمد اکرم، ڈاکٹر محمد رفیق خان ،ابصار عبدالعلی ودیگر شامل تھے ۔