قوم متحد ہو جائے تو بڑے سے بڑے دشمن کو شکست دی جا سکتی ہے: ڈاکٹر عمر سیف

قوم متحد ہو جائے تو بڑے سے بڑے دشمن کو شکست دی جا سکتی ہے: ڈاکٹر عمر سیف

لاہور( خصوصی رپورٹر) انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اورپنجاب آئی ٹی بورڈکے سربراہ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ یومِ قراردادِ پاکستان ہمیں یاددلاتا ہے کہ اگر قوم متحد ہوجائے تو بڑے سے بڑے دشمن کو بھی شکست دی جا سکتی ہے اور کٹھن سے کٹھن منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ وہ گذشتہ روز ارفع سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک میں پی آئی ٹی بی اور پیس فُل پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ یوم پاکستان کی رنگا رنگ تقریب سے بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ملکی استحکام کے لیے امن ناگزیر ہے، ہمیں دلوں سے نفرتیں ختم کرکے اپنی صفوں میں اتحاد کی فضا قائم کرنی ہے۔