یوم پاکستان ، تعلیمی اداروں میں حسن قرأت اور نعت خوانی کے مقابلے ہونگے

لاہور (سٹاف رپورٹر) یوم پاکستان کے سلسلے میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر حسن قرآت اور نعت خوانی کے مقابلے منعقد ہو ںگے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف ایوان اقبال میں مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کریں گے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہوداحمد خاں کی زیر صدارت اجلاس میں حسن قرآت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں سکولزایجوکیشن و ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹریز سمیت تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی رانا مشہود احمد خاں جو یوم پاکستان کی تقریبات کمیٹی کے کنوینر ہیں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دی رانا مشہوداحمد خاں نے کہاکہ یوم پاکستان کی تقریبات میں مرکزی کردار تعلیمی اداروں اور طلباء وطالبات ہے لہذا محکمہ تعلیم کے دونوں شعبوں کے حکام تقریبات کے کامیاب انعقاد میں بھر پور کردار ادا کریں۔