کم عمر بچوں کو نویں جماعت میں داخلہ نہ دینے پر چیئرمین گوجرانوالہ بورڈ سے آج جواب طلب

کم عمر بچوں کو نویں جماعت میں داخلہ نہ دینے پر چیئرمین گوجرانوالہ بورڈ سے آج جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے نے بارہ سال سے کم عمر بچوں کو نویں جماعت میں داخلہ نہ دینے پر چئیرمین گوجرانوالہ بورڈ سے آج جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل پچیس اے کے تحت مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ بارہ سال سے کم عمر ذہین بچوں کو نوویں جماعت میں داخلہ نہ دینے کے حوالے سے بورڈ نے قوانین بنا رکھے ہیں جو آئین کی روح کے منافی ہیں۔