سیکنڈری سکول امتحانات: فرائض میں غفلت پر متعدد افراد تبدیل
لاہور (سٹاف رپورٹر)سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2016 کے سلسلہ میں گذشتہ روز اردو کے پرچہ کے حوالے سے امتحانی مراکز کی موبائل انسپکٹرز اور سپیشل سکواڈز نے بھر پور انسپکشن کی متعددافراد کو فرائض میں غفلت پر تبدیل کر دیا گیا ڈائریکٹر کالجز رانا نسیم اختر نے گورنمنٹ ڈگری کالج شاہکوٹ ننکانہ صاحب کے امتحانی مرکز کی انسپکشن کے دوران منظور احمد شا کر، ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 سانگلہ ہل ننکانہ صاحب کو سست اور کاہلی کی بنیاد پر امتحانی ڈیوٹی سے فارغ کر دیا۔