پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں: صوبائی وزیر تعلیم

پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں: صوبائی وزیر تعلیم

لاہور (سپورٹس رپورٹر + کامرس رپورٹر) ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب اور ٹورزم ملائیشیا نے مشترکہ طور پر لاہور میں ایک ٹریول مارٹ کا انعقادکیا جہاں دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے مواقع کو وسعت دینے کے لئے ملائیشیااور پاکستان کی جانب سے سیاحت کے بارے میں تفریحات کو یک جا کیا گیا ۔ٹورزم ملائیشیاکے وفد کی قیادت ڈائریکٹر ٹورزم ملائیشیاوائی بھگ داتو دلجیت سنگھ کر رہے تھے احمر ملک نے ٹو رزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کی نمائندگی کی۔ پنجاب کے صوبائی وزیر برائے تعلیم، امور نوجوانان اور سیاحت رانا مشہود احمد خان اور پاکستان میں ملائیشیاکے ہائی کمشنر داتو ڈاکٹر حسرل ثانی مجتبار مہمانان خصوصی تھے۔رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب دونوں برادرانہ مسلمان ممالک کے لوگوں کے مفاد کے لئے ملائیشیااور پاکستان کے درمیان تجارتی، سیاحتی اور دوستانہ تعلقات کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ”ملائیشیاکی سیاحتی صنعت کا شمار انتہائی ترقی یافتہ صنعتوں میں ہوتا ہے اور ہم ان کے تجربے سے سیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں: رانا مشہود
ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ٹریول مارٹ کا انعقاد، ملائیشیا کے ہائی کمشنر کی بھی شرکت