پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سے ملحقہ سکولوں کی مالی معاونت کا طریقہ کار تبدیل
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبہ ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کی مالی معاونت میں ترمیم کردی جس کے تحت ووچر کی مالیت کو تعلیمی درجہ پرائمری ،مڈل،سیکنڈری (آرٹس) اور سیکنڈری (سائنس) میں تقسیم کر دیا گیا ۔اس حوالے سے ڈائریکٹر (ایجوکیشن ووچر سکیم )ثمینہ نواز نے محکمانہ سرکلر جاری کر دیا ہے۔سرکلر کے مطابق ترمیم شدہ ووچرز ری ایمبرسمنٹ لیٹر کا نمونہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا جس کے مطابق سکول مالکان اپنے ووچرز (دورانیہ اپریل تا مارچ2017 )کی فنانس کاپی بمعہ نئے ترمیم شدہ لیٹرکو اپنے سکول کے لیٹر ہیڈ پر پرنٹ کر کے جمع کروائیں۔