علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی‘ سمیسٹر بہار کے داخلے شروع‘ 59 مراکز قائم کر دئیے: رسول بخش بہرام

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور رسول بخش بہرام نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمیسٹربہار2016 کے داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے انہوںنے کہاکہ لاہو رریجن کے اضلاع لاہور ،شیخوپورہ او رننکانہ صاحب کے طلبہ کی سہولت کے پیش نظر 59 مراکز پر پراسپکٹس دستیاب ہے انہوںنے کہاکہ ضلع لاہور کے 35مقرر کردہ سیل پوائنٹ سے طلبہ پراسپکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔