پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا مرکزی شکایات سیل قائم کر دیا گیا

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا مرکزی شکایات سیل قائم ہوگیا۔پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے صدر دفتر میں قائم اس سیل کے قیام کا مقصد سکول پارٹنرز اور دیگرمتعلقین کی شکایات کا بروقت ازالہ ہے۔ترجمان کے مطابق عوام اپنی شکایات اس سیل کو complaint@pef.edu.pk پر بھجوا سکتے ہیں۔ دفتری اوقات میں ٹیلی فون نمبرز 042-99268113 اور 042-99268127 پرشکایات درج کروانے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔