پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس کی 4 روزہ تربیت آج شروع ہوگی

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس کی چار روزہ تربیت آج ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں شروع ہو گئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین پیف انجینئرقمرالاسلام راجہ، مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود، ڈپٹی ایم ڈی طارق رفیق اور دیگر افسران شرکت کریں گے۔