پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹر محمد شریف کیلئے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ

لاہور(لیڈی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی شعبہ میتھ میٹکس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف کو بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ 2014 سے نوازا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی ڈاکٹر محمد شریف کو یہ اعزاز دوسری مرتبہ حاصل ہوا ہے۔