وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے پنجاب یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا
لاہور(سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے پنجاب یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا ہے افتتاحی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی اس موقع پر چئیرپرسن ویب ری ڈیزائننگ کمیٹی و چئیرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین،سیکریٹری ویب ری ڈیزائننگ کمیٹی و ایڈیشنل رجسٹرار ون ڈاکٹر کامران عابد، صدر اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر اور دیگر موجود تھے۔