ٹیوٹا2018ء تک 5 لاکھ 41 ہزار نوجوانوں کو ہنرمند بنائیگی: عرفان قیصر شیخ

ٹیوٹا2018ء تک 5 لاکھ 41 ہزار نوجوانوں کو ہنرمند بنائیگی: عرفان قیصر شیخ

لاہور ( سٹاف رپورٹر)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا )پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پالیسی کے تحت سال2018 تک 5 لاکھ 41ہزار نوجوانوں کو قابل روزگار ٹریڈز میںہنر مند بنائے گی۔ ٹیوٹا نے گزشتہ سال صوبہ بھر کے دو لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ میں داخلے کا ہدف حاصل کر لیا ہے ۔ ٹیوٹا رواں سال کے دوران مزیدڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنائے گی۔ ان تمام تر اقدامات کا مقصد وزیر اعلی شہباز شریف کے وژن کے مطابق بیروزگار نوجوانوں کو قابل روزگار ٹریدز میںہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ ملکی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیںان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں قابل روزگارشارٹ کورسز کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے حوالے سے افسران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کی شاندار کامیابی کے بعد قابل روزگار شارٹ کورسز کے تیسرے مرحلے کا آغاز 8 فروری سے کیا جا رہا ہے جس میںصوبہ پنجاب کے20ہزار بیروزگار نوجوانوں کو مفت ٹریننگ دی جائے گی ۔