فیلڈ افسر اپنے اضلاع میں تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے رابطے میں رہیں: آئی جی پنجاب
لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبہ بھر میںجرائم اور امن وامان کی صورت حال ،چائلڈ لیبر، فارنرز کی سکیورٹی، پنجاب پولیس میںہیومن ریسورس ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل اور لاہور میںجاری ترقیاتی پراجیکٹس کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کا جائزہ لینے کے لئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں آرپی اوز،ڈی پی اوز ویڈیولنک کانفرنس گذشتہ روز سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب نسیم الزمان، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک رائے الطاف حسین، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سہیل خان اور دیگر افسران میں و دیگر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شر کت کی تمام آرپی او ز نے اپنی اپنی ریجنز کے بارے میں آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی آئی جی نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں موجود تمام تعلیمی اداروںکے سربراہوں کے ساتھ رابطے میں رہیں اورتعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے لئے پہلے سے جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق پر عملد رآمد کو ہر صورت یقینی بنائیںتمام آرپی اوز اور فیلڈ پولیس افسران کویہ ہدایات بھی جاری کیں کہ وہ غیر ملکی منڈی سکیورٹی کے لیے ایس پی یو کے افسران کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ چائلڈ لیبر کے بارے میں آئی جی نے روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ ہر ڈی پی او آفس میں فورنیزک سائنس لیبارٹری سے موصول ہونے والی رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن / ڈی ایس پی لیگل پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جائے ۔