اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے طلبہ کیلئے ونٹر سٹڈی کیمپ لاہور میں شروع

لاہور(لیڈی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے ونٹر سٹڈی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا ہے، اس کیمپ میں گلگت بلتستان کے دو سو طلبہ کو میٹرک اور انٹر کی تیاری کروائی جائے گی۔جمعیت دس سال سے گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے لاہور میں ونٹر سٹڈی کیمپ قائم کر رہی ہے، طلبہ کو کھانے ، رہائش اور ٹیوشن کی سہولیات اسلامی جمعیت طلبہ مفت فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ طلبہ کی کیرئر کونسلنگ کے لئے خصوصی پروگرامز بھی منعقد کئے جاتے ہیں ، جبکہ سکالرز اور نامور صحافیوں کے خصوصی لیکچرز بھی کروائے جاتے ہیں،واضح رہے کہ یہ کیمپ دو ماہ تک چلے گا۔