وائس چانسلرڈاکٹر مجاہد کامران کو تیسری مرتبہ توسیع دینے کے خلاف اساتذہ کا مظاہرہ

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ نے وائس چانسلرڈاکٹر مجاہد کامران کوتیسری مرتبہ توسیع دینے کیخلاف دوسرے روزبھی پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور مال روڈکوبلاک کرکے دھرنادیا ۔مظاہرین میں خواتین پروفیسربھی شامل تھیں۔سی سی پی اوسمیت پولیس افسران احتجاج ختم کروانے کی کوششیں کرتے رہے مگر مظاہرین نے احتجاج جاری رکھا ۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ جب تک مطالبہ پورانہیںہوتااحتجاج ختم نہیں کریںگے۔