پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت مختلف جامعات کے قائم 11 سب کیمپسز کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنیوالی کمیٹی نے حتمی سفارشات تیار کرلیں
لاہور (لیڈی رپورٹر) پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت مختلف جامعات کے قائم کئے گئے 11سب کیمپسز کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی نے اپنی حتمی شفارشات تیار کر لی ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں آج کمیٹی کے ارکان نے تفصیلی غور کرنے کے بعد وزیر اعلی کی حتمی منظوری کیلئے بھیجا جانیوالا سفارشات کا ڈرافٹ تیار کر لیا ۔اجلاس میں کمیٹی کے ارکان چیئرمین وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب اور دیگر نے شرکت کی۔