تعلیم پر توجہ دیئے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی: ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ کسی بھی ملک وقوم کی اس وقت تک ترقی ممکن نہیں جب تک وہ تعلیم کے شعبے میں ترقی نہیں کرلیتے، ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے تعلیم کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ ہمارے ملک کے سرکاری تعلیمی اداروں کی صورت حال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔ جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ہمارے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی منافع کمانے والی فیکٹریوں کامنظر پیش کر رہے ہیں اور ان پر کسی قسم کے کسی ضابطے اور آئین کا اطلاق نہیں ہوتا۔