تعلیم کے فروغ کیلئے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں: مزمل اقبال صدیقی
لاہور (نامہ نگار) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تعلیم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے تعلیم کے مزید فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرے تاکہ متوسط طبقہ کا بچہ بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکے۔ اجلاس کی صدارت پی ایس اے کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی نے کی جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ محمد ارشد، صادق صدیقی، اجمل اشفاق اور دیگر نے شرکت کی۔