داتا دربار کے علاقے سے زیادتی کیلئے بچے فروخت کرنیوالا 3 رکنی گینگ پکڑا گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) داتا دربار کے علاقہ سے زیادتی کیلئے بچے فروخت کرنیوالے 3 رکنی گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔ معلوم ہوا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے حلیہ بدل کر داتا دربار کے علاقہ میں ملزم شبیر، فرید اور غلام صابر کو چند ہزار روپے دئیے اور بچے لانے کو کہا جس پر ایک روز بعد ملزم 3 بچوں کو لے آئے جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا، انکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گینگ/ گرفتار