پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی بورڈ رجسٹریشن اور امتحانی فیس معاف

لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سیکنڈری سکولوں کی نہم ودہم جماعتوں میں داخل طلبہ کی بورڈرجسٹریشن و امتحانی فیس معاف کر دی اس اقدام سے پنجا ب ایجوکیشن فائونڈیشن کے 19 لاکھ مستحق طلبہ و طالبات کو فائدہ پہنچے گا۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔