بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں کو سکولوں میں داخلہ اور وظیفہ دینگے : شہباز شریف

بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں کو سکولوں میں داخلہ اور وظیفہ دینگے : شہباز شریف

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے قائم کردہ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کےلئے لیگل فریم ورک کو موثر اور جامع بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں آرڈیننس کا اجراءکیا جائے گا، شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبرکا خاتمہ کریں گے، اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے گا اور انہیں وظیفہ بھی دیا جائے گا، بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے خاتمے کےلئے ضلع کی سطح پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز ضلعی کمیٹیوں کی کارکردگی مانیٹرکریں گے جبکہ ان ضلعی کمیٹیوں کی ہفتہ وار باقاعدہ میٹنگ ہو گی اور ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز خود بھی اینٹوں کے بھٹوں کو چیک کرنے کے پابند ہوںگے، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے آرڈیننس کے اجراءکے لئے متعلقہ محکمے آرڈیننس کا مسودہ جلد مرتب کر کے پیش کریں، وزیر اعلی نے سیکرٹری صنعت کو ہدایت کی کہ اینٹوں کے بھٹوں کی رجسٹریشن کے لئے سات روز میں رپورٹ پیش کی جائے، علاوہ ازیں شہباز شریف کی زےر صدار ت گزشتہ روز اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس مےں صوبے مےںامن عامہ کی مجموعی صورتحال اورنےشنل اےکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق کےے جانے والے اقدامات پر پےش رفت کا جائزہ لےاگےا۔اجلاس نے نےشنل اےکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کےلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمےنان کااظہار اوردہشت گردی، انتہا پسندی اورفرقہ وارےت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کےا۔ شہبازشرےف نے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب مےںدہشت گردی، انتہا پسندی اورفرقہ وارےت کے خاتمے کےلئے نےشنل اےکشن پلان کے تحت موثراقدامات کےے جارہے ہےں۔دہشت گردی، انتہا پسندی اورفرقہ وارےت کے خاتمے کےلئے قوانےن کو مزےد موثر بنا کرسزاو¿ں کو سخت کےا گےا ہے۔نےشنل اےکشن پلان کے تحت کےے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہےں ۔قائدؒ کے پاکستان مےں دہشت گردی، انتہا پسندی ،عدم برداشت اورمذہبی منافرت کی کوئی گنجائش نہےں۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گٹھ جوڑکے مکمل خاتمے کےلئے آخری حد تک جائےں گے۔ دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کےلئے پاکستان مےں کوئی جگہ نہےں ۔پرامن معاشرہ کے قےام کا وعدہ ہر قےمت پر پورا کرےں گے۔ انہوںنے کہا کہ پولےس جانفشانی،تندہی اورمحنت سے اپنے فرائض سرانجام دے۔جرائم پےشہ عناصرکی بےخ کنی کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ مزید برآں شہباز شریف سے گزشتہ روز بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میر دوستان خان ڈومکی نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اس کو سنوارنا ہے۔ ابلوچستان کے عوام محب وطن اور محنتی ہیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بلوچستان سے جڑی ہوئی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے دور رس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے تعلیمی پروگراموں میںسندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملا ہے۔ شہباز شریف صوبے کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے شاندار پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے لاہور پریس کلب کے لائف ممبر اور سینئر صحافی اسد منیر بھٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف