پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے امتحانی شیڈول جاری کر دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے /بی ایس سی(ریگولر ) پارٹ ون اینول 2016ء کے امتحانات کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ28جنوری اور ڈبل فیس کے ساتھ11فروری ہے جبکہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیلات www.pu.edu.pk پر بھی ہیں۔