دو سال میں کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں رہے گا: رانا مشہود
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان کے روشن مستقبل کی امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں۔ اگلے دو سالوں میں پنجاب میں کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم و امو ر نوجوانان رانا مشہود احمد خاں نے پنجاب سٹیڈیم میں پنجاب یوتھ پالیسی کی روشنی میں تشکیل پانے والے پنجاب یوتھ کمیشن کے قیام کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سیکرٹری یوتھ ا فیئرز پنجاب ہمایوں مظہر ، رکن پنجاب پبلک افیئرز کمیٹی علی رضا ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر برگد تنظیم صبیحہ شاہین اور پرنسپل ہوم اکنامکس کالج سمعیہ کلثوم نے بھی خطاب کیا۔ رانا مشہود نے کہاکہ قیام پاکستان کے فورابعد ہماری حکومتو ں میں شامل لوگ آپس میں بلیم گیم میں مصروف ہو گئے جبکہ دنیا کہیں کی کہیں آگے نکل گئی۔ہمارے حالات اتنے ابتر ہوئے کہ ایک بازو جاتا رہا اوردہشت گردی ، کرپشن اور بیڈ گورننس کی وجہ سے غیر ممالک کے لوگوں نے یہاں آنا بند کر دیا۔