اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی کے طلبا کا فیسوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ، وی سی کی گاڑی کا گھیرائو کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قائداعظم یونیورسٹی کے طلبا نے یہاں گذشتہ روز فیس بڑھانے پر احتجاج کرتے ہوئے وائس چانسلر کی گاڑی کا گھیرائو کر لیا۔ انہوں نے فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج شام گئے تک جاری رہا۔ اس دوران پتھرائو بھی کیا گیا جبکہ وائس چانسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ فیسوں میں کمی کے حوالے سے ہدایت جاری کر دی ہے۔ فیس سٹرکچر کمیٹی فیسوں میں اضافے کے معاملے پر نظرثانی کرے گی۔ فیسوں میں 50 فیصد اضافہ نہیں کیا گیا۔ 22 ڈیپارٹمنٹ کی فیس میں 15 فیصد اور چار ڈیپارٹمنٹ کی فیس میں 20 فیصد اضافہ کیا۔