گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین شاد باغ میں نظریہ پاکستان اور شہدا پشاور کے حوالے سے تقریب
لاہور (پ ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین شاد باغ لاہورمیں ’’نظریہ پاکستان‘‘ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی پرنسپل کالج تھیں ۔ تقریب میں طالبات نے ملی نغمے اور نظریہ پاکستان کے حوالے سے تقاریر کی۔ ایک ٹیبلو بھی پیش کیا گیا۔ پرنسپل مسز عابدہ سیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وطن ِ عزیز ہم نے بہت قربانیوں سے حاصل کیا۔ وطن نے ہمیں شناخت دی تحفظ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ مگر دشمن ہمیں خائف نہیں کر سکتا کیو کہ ہم زندہ قوم ہیں۔