پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکولز 24 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ نجی تعلیمی ادارے بھی 24 سے 31 دسمبر تک بند ہونگے۔ معلوم ہوا ہے کہ بعض نجی سکول 3 جنوری تک بند رہیں گے۔علاوہ ازیں وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آباد نے بھی وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 28 دسمبرسے 3 جنوری 2016ء تک بند رہیں گے۔ 4 جنوری بروز پیر سے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔