قیام پاکستان میں علی گڑھ نے نمایاں کردار ادا کیا: ڈاکٹر عبدالقدیر خان

لاہور (پ ر) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ اخلاقی تربیت کے بغیر تعلیم نا مکمل ہے۔ تحریک علی گڑھ نے قیام پاکستان میں نمایا کردار ادا کیا اور علی گڑھ یونیورسٹی کے طلبہ اس مقصد میں پیش پیش رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی گڑھ پبلک سکول مانگا منڈی کو گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آمد پر تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کے صدر جی اے صابری اور سکول پرنسپل سکوارڈن لیڈر(ر) محمد عبدالنعیم خان نے استقبال کیا۔ طلبہ نے مارچ پاسٹ کے دوران اسلامی پیش کی، جونیئر سکول کے طلبہ نے ٹیبلو کے ذریعے متحد رہنے اور پاکستان کی خدمت کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انعامات تقسیم کیے۔ بہترین طالب علم محمد معاذ احمد کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا جب کہ سکول کے پچاس سال سے ہمراہی آفس انچارج سید محمد بوٹا کو خصوصی شیلڈ دی گئی۔