پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول و کالج کی اساتذہ اور طالبات کا ایوان کارکناں تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹ) میریڈین پبلک سکول و کالج بیدیاں روڈ نزد روہی نالہ کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سکالرز سکول اینڈ کالج سسٹم فار بوائز بیدیاں روڈ میریڈنز سکول سسٹم فار بوائزبیدیاں روڈ روہی نالہ‘ گورنمنٹ جونیئر ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹائون گورنمنٹ گرلز عزیزیہ پرائمری سکول پنجاب سوسائٹی ‘گورنمنٹ پرائمری سکول فار بوائز شادیوال‘ جوہر ٹائون‘جناح کیڈٹ سکول امامیہ کالونی شاہدرہ‘السیرت ماڈل ہائی سکول‘ امامیہ کالونی‘ شاہدرہ گیا کادورہ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد703تھی۔