پاکستان آگہی پروگرام:مقامی سکول کالج کے اساتذہ اور طلباء کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان

پاکستان آگہی پروگرام:مقامی سکول کالج کے اساتذہ اور طلباء کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان

لاہور(خصوصی رپورٹ) ایم این ٹی ہائی سکول‘ شاہ پوراور بحریہ فائونڈیشن کالج‘ جبوکاکیمپس‘ اوکاڑہ کے طلبا و طالبات اور اساتذہنے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول‘ وحدت کالونی گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ شریف کالونی‘ سمن آبادسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ سلامت پورہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سادھوکی گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول‘ سادھوکی گورنمنٹ اصلاحِ معاشرہ ہائی سکول‘ شاد باغ کا دورہ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد681تھی۔