ترک یونیورسٹی کے وفد کا دورہ پنجاب یونیورسٹی

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریکٹریا سریونیورسٹی ترکی پروفیسر ڈاکٹر مہمت کیمالی ڈنسر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس مس پیٹر یشیا ترمینو گلو نے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ملاقات کی بعد ازاں وفد نے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری کا بھی دورہ کیا۔دریں اثنائپنجاب یونیورسٹی ڈیپارنمنٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام لائبریریز اور انفارمیشن مینجمنٹ پر کانفرنس دوسرے روز بھی جاری رہی ۔