سائنسی علوم اور اسلامی اقدار پر مبنی مربوط نظام تعلیم کی تشکیل ناگزیر ہے

سائنسی علوم اور اسلامی اقدار پر مبنی مربوط نظام تعلیم کی تشکیل ناگزیر ہے

لاہور (خصوصی رپورٹر) تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی حالات و واقعات کے تناظر میں ضروری ہے کہ صاحب اقتدار اس بات کو اپنی اولین ترجیح بنا لیں کہ سائنسی علوم اور اسلامی اقدار پر مبنی مربوط نظام تعلیم تشکیل دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز فروغ تعلیم کے اصل مقاصد سائنسی علوم اور اسلام اقدار‘‘ کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد کے اجلاس میں تعلیمی ماہرین نے کیا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر ممتاز اختر‘ پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی‘ پروفیسر ڈاکٹر قمر علی زیدی‘ پروفیسر خالد محمود عطا‘ پروفیسر غزالہ اسماعیل‘ ابصار عبدالعلی‘ جنرل (ر) راحت لطیف‘ جنرل (ر) افضل نجیب‘ سمیحہ راحیل قاضی‘ بریگیڈئر (ر) محمد سلیم‘ میجر (ر) صدیق ریحان‘ ثمر جمیل خان‘ شاہد علی خان‘ رانا امیر احمد خان‘ ڈاکٹر شریف نظامی و دیگر شامل تھے۔ مقررین نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ اسلامی‘ فلاحی مملکت کو عملی شکل دینے کے لئے آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت سائنسی علوم و اسلامی اقدار پر منحصر ہے۔