ڈھائی ہزارسکولوں میں اضافی کلاس رومز اسی برس تعمیر کرینگے: رانا مشہود

ڈھائی ہزارسکولوں میں اضافی کلاس رومز اسی برس تعمیر کرینگے: رانا مشہود

لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ صوبے میں طلباءو طالبات کی انرولمنٹ کی سب سے زیادہ شرح کے حامل ڈھائی ہزار سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر اسی سال مکمل ہو جائے گی ایسے ہر سکول میںطالب علموں کی تعداد کو ملحوظ رکھتے ہوئے نئے کلاس رومز کی تعداد کا تعین کیا جائے گا جبکہ صوبے کے تمام 36 اضلاع کے ساڑھے سات ہزار سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات بھی رواں مالی سال کے دوران فراہم کر دی جائیں گی اس منصوبے پر 5 ارب روپے لاگت آئے گی محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران 5000 ایسے سکولوں میں اضافی کلاس رومز تعمیر کئے گئے تھے ۔