پرائیویٹ سکولز سے متعلق آرڈیننس کیخلاف مالکان کا مظاہرہ

پرائیویٹ سکولز سے متعلق آرڈیننس کیخلاف مالکان کا مظاہرہ

لاہور ( پ ر) پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی کی قیادت میں گورنر پنجاب کے پرائیویٹ سکولوں سے متعلق آرڈی ننس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آرڈی ننس نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے سکول مالکان اور بچوں کے والدین کو لڑانے کی سازش ہے۔ عید کے بعد پرائیویٹ سکول مالکان ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔ علاوہ ازیں ادیب جادوانی آج 24 ستمبر کو سہ پہر 4 بجے پریس کلب لاہور میں کسان پیکج اور پرائیویٹ سکولوں کی اضافی فیسیں واپس لینے سے متعلق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔