اچھے نتائج نہ دینے والے، غیر فعال 500 سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)محکمہ سکولز ایجوکیشن کے غیر فعال، اچھے نتائج نہ دینے والے اور طلباء کی کم تعداد کے حامل سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلاکر بہتر نتائج حاصل کئے جائیںگے۔ یہ بات صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاںگذشتہ روز لاہور تعلیمی بورڈ میں تعلیمی شعبے میں پبلک پرائیویٹ شعبے کی پارٹنر شپ کی حوصلہ افزائی کے اقدامات کیلئے قائم سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں 500 ایسے سکولوں کی نشاندہی کی گئی جو دور دراز علاقوں میں واقع ہونے کی وجہ سے مناسب سہولیات ، زیادہ انرولمنٹ اور اچھے نتائج سے محروم ہیں۔