پنجاب میں ساڑھے چار سو سے زائد ہیڈماسٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ
لا ہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر میں ساڑھے 4 سو سے زائد ہیڈ ماسٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی اور تمام ملازمین کو کنٹریکٹ پر ر کھا جائے گا یاد ر ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں 800 سے زائد ہیڈ ماسٹرز کی سیٹیں خالی ہیں۔ اس حوالے سے پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اشتہارات دیدئیے گئے ہیں ہیڈ ماسٹر کی بھرتی کا عمل آئندہ چند ماہ میں مکمل کر لیا جائیگا۔