ورچوئل یونیورسٹی نے آل پاکستان ویڈیو مقابلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
لاہور (سٹاف رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے آل پاکستان ویڈیو مقابلہ کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے پاکستان بھر سے ہر تعلیمی ادارے کے طلبہ اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیںویڈیو کا عنوان سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات ہے اور دورانیہ تین سے پانچ منٹ کا ہے ۔مقابلہ جیتنے والے طالب علم کو ایک لاکھ روپے دوسری اور تیسری پوزیشن پر بالترتیب 75 ہزار اور 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ مقابلہ میں حصہ لینے کی آخری تاریخ اب 20ستمبرہے۔