دی ٹرسٹ سکول کے طلباء کا دورہ امریکہ

لاہور( پ ر) ہائرم کالج امریکہ کی جانب سے واٹر شیڈ پروگرام میں دی ٹرسٹ سکول کے طلباء نے امریکہ کی مشہور یونیورسٹیوں اور ریسرچ سنٹرز کا دورہ کیا ۔ معروف امریکی ریسرچ سکالر ڈاکٹر پروفیسر ڈینس ٹیلر کی زیر نگرانی یہ دورہ طلباء کی ذہنی نشوونما ، سیاحت کے ساتھ ماحولیاتی زندگی پر ایک ریسرچ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ دنیا میں پانی کے کم ہوتے ہوئے ذخائر کی وجوہات اور اس عالمگیر مسئلے کے حل کی جانب ہونے والے اقدامات کے حوالے سے یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ماحولیاتی زندگی کی بقاء اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات اور آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔اس دورہ میں دی ٹرسٹ سکول عامر ٹائو ن کے پرنسپل عاصم اسحاق اورطلبہ صفی اللہ ، نعمان ملک ،اسامہ ، سید حارث ، نعمان بٹ اور فہد حیات شامل تھے ۔