پنجاب یونیورسٹی نے ڈیٹا سٹوریج کی صلاحیت 11 ٹیرا بائیٹ سے بڑھا کر 19 ٹیرابائیٹ کر دی
لاہور (اے پی پی) کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے ڈیٹا سٹوریج کی صلاحیت کو 11 ٹیرا بائیٹ سے بڑھا کر 19 ٹیرابائیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ فی ڈیئول پراسیسر کی میموری کو 4 جی بی سے بڑھا کر 48 جی بی کر دی گئی ہے،جس سے شعبہ امتحانات میں ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت میں اضافے ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ آٹومیشن کے تیسرے مرحلے کا مقصد 2016 سے بی اے اور بی ایس سی کے الگ الگ ہونے والے امتحانات، ایم اے پارٹ 1 اور پارٹ 2 کے مشترکہ امتحانات کا دوبارہ آغاز، تقسیم پاکستان سے قبل سے اب تک کے ریکارڈ کا آرکائیو بنانا ہے۔