خالد رفیق آل پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین منتخب

لاہور (کامرس رپورٹر) خالد رفیق آل پاکستان بزنس فورم کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ آل پاکستان بزنس فورم کے نیشنل بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں انٹرپرائزز، انجمنوں اور اداروں کی نمائندگی کرنیوالے بورڈ کے ارکان نے اجلا س میں شرکت کی۔سبکدوش ہونیوالے چیئرمین ہارون خواجہ کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر ارکان نے خالد رفیق کو فورم کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا۔