تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے 9 افراد گرفتار

تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے 9 افراد گرفتار

لاہور(نامہ نگار)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے تعلیمی اداروں میں اور طلبہ و طالبات کو منشیات فروشی کرنے والے عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ ایک ہفتے میں 9 موت کے سوداگروں کو گرفتار کر لیا ہے۔جن سے2 کلو670گرام چرس اور 235 گرام ہیروئن بر آمد ہوئی ہے۔ اینٹی نار کو ٹکس فورس پنجاب حکام کے مطابق ایسے تمام عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے، جو تعلیمی اداروں میں یا آس پاس منشیات کا مکروہ دھندہ کرتے ہیں۔