نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام نظریاتی سمر سکول کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلباء کی نظریاتی ، تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے گزشتہ 14 برسوں سے کامیابی کے ساتھ جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے پندرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کا آغاز ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم میںہو گیا۔ نظریاتی سمر سکول کے اغراض و مقاصد اور اس دوران ہونیوالے پروگراموں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیاگیا۔نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے اوراس کا آغاز 2002ء میں ہوا تھا ۔ نظریاتی سمر سکول کی باضابطہ افتتاحی تقریب آج منگل9جون کو صبح ساڑھے گیارہ بجے منعقد ہو گی۔تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے کارکن سابق صدر اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ کریں گے ۔