تعلیم کیساتھ تحقیق پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے: گورنر پنجاب
لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ اعلی تعلیم کے فروغ کے بغیر اقتصادی ترقی کا حصول ناممکن ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت انسانی وسائل کی ترقی کے لیے معیاری تعلیم کو عام کرنے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں -انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی سرکاری یونیورسٹیاں تعلیم کے شعبے میں درخشاں روایات کی حامل ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے محتلف سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے علیحدہ علیحدہ ان سے تعارفی ملاقات کی - گورنر پنجاب سے نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ثمینہ امین ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وی سی میجرجنرل (ر)محمد اسلم ، لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی وا ئس چانسلر صبیحہ منصور ، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشانے گورنر پنجاب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔