ادیب جاودانی کی قیادت میں وفد کی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے ملاقات

لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے مرکزی صدر ادیب جاودانی کی قیادت میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن میڈم ارم بخاری سے ملاقات کی، وفد میں ابرار احمد خان، امجد علی، چوہدری واحد احمد، کاشف ادیب، ملک افتخار حسین، روبینہ خالد اور رانا ندیم صابر ایڈووکیٹ شامل تھے، اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری ارتضیٰ امیر نقوی نے سیکرٹری ہائرایجوکیشن کی بھرپور معاونت کی، ادیب جاودانی نے کہا کہ سیکرٹری سکولز پنجاب ندیم اشرف نے کرائے کی بلڈنگوں میں قائم پرائیویٹ سکولوں کیلئے 5 سال اور ذاتی بلڈنگوں میں قائم پرائیویٹ سکولوں کیلئے 10 سال کیلئے رجسٹریشن دینے کا نوٹیفکیشن پانچ سال قبل جاری کردیا تھا، آپ بھی اسی طرح پنجاب کے ثانوی تعلیمی بورڈز سے پرائیویٹ سکولوں کو الحاق دلائیں، انہوں نے کہا کہ جماعت نہم اور دہم کے طلبہ وطالبات کی رجسٹریشن کے بارے میں پنجاب کے ثانوی تعلیمی بورڈز نے انتہائی کم مدت صرف ایک ماہ کا شیڈول مقرر کررکھا ہے یہ شیڈول حسب سابق 30 ستمبر تک مقرر کیا جائے اور500 روپے پر ڈے جرمانہ ختم کیا جائے پرائیویٹ سکولوں کی انسپکشن فیس 2010ء سے پانچ ہزار سے دس ہزار کردی ، یہ فیس دوبارہ سابق 5 ہزار کی جائے۔