چائنیز ماہرین تعلیم کا جی سی یو کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات

لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراور چائنیز یونیورسٹیوں کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے لیئے بیجنگ ایجوکیشن کمیشن کے وفد نے گزشتہ روز جی سی یو لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان سے تفصیلی ملاقات کی چائنیز ماہرینِ تعلیم پر مشتمل 6رکنی وفدکی صدارت بیجنگ میونسپل ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل زینگ ڈینگ وین کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر کیپٹل نارمل یونیورسٹی کے نائب صدر شین کائن فین،بیجنگ انٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسچینج سینٹر کے ڈائریکٹرگیو تائینگ گانگ اور چائنیز سفارت خانہ کی کلچر ل آفیسر ثمن چِن بھی موجود تھیں۔