سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والاطالب علم احمد نواز علاج کےلئے برطانیہ پہنچ گیا
پشاور( صباح نےوز)آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے میں زخمی ہونے والاطالب علم احمد نواز علاج کے لئے برطانیہ پہنچ گیا،احمد نوازکے والد کا کہنا تھاکہ میرا ایک بیٹا شہید ہوگیا۔ احمد نواز بھی شہید ہوجاتا تو مجھے کوئی غم نہیں تھا، ہم دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں۔سولہ دسمبردوہزارچودہ کو آرمی پبلک سکول پرحملے مےں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نوازکاایک بھائی تواسی روز ہی خالق حقیقی سے جاملا،لیکن دہشت گردوں کی گولیوں کانشانہ بننے والے احمد نوازکی زندگی کوشاید موت نے ہی بچالیاتھا۔اسلام آباد کے بے نظیر بھٹوانٹر نیشنل ایئرپورٹ پر احمد نواز کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرابیٹاعلاج کے بعد واپس اسی سکول میں تعلیم مکمل کرے گاجہاں اس کابھائی شہید اور وہ خود زخمی ہواتھا۔وفاقی حکومت کی جانب سے احمد نواز کے بیرون ملک علاج کے لئے تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے امداد کی منظوری دی گئی ،احمد نوازچھ ماہ تک برطانیہ میں قیام کے دوران علاج مکمل کرایا جائے گا۔ علاوہ ازیں ائرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی قونصل جنرل سید احمد معروف نے استقبال کیا۔ اس موقع پر طالب علموں کے استقبال کے لئے ملالہ کے والد شوکت یوسفزئی بھی ائرپورٹ پر پہنچ گئے۔ طالب علم کے حوصلے بلند ہوگئے۔
برطانیہ پہنچ گیا