اب تک سکیورٹی انتظامات نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی

اب تک سکیورٹی انتظامات نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے اب تک 2 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ اس ضمن میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے وبچیوں کی سکیورٹی کو مقدم بنایا گیا اور تعلیمی اداروں میں اساتذہ وطالب علموں کو حفاظتی تدابیر بارے بھی تربیت دی جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپوا کالج برائے خواتین، کنیرڈ کالج برائے خواتین، لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین، نیشنل کالج آف آرٹس کے اچانک دورہ کے دوران کہی۔  انہوں نے کہا کہ اب تک سکیورٹی انتظامات نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔