308 تعلیمی اداروں کے باہر اضافی وارڈنز تعینات کر دیئے: طیب حفیظ چیمہ

308 تعلیمی اداروں کے باہر اضافی وارڈنز تعینات کر دیئے: طیب حفیظ چیمہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹریفک روانگی برقرار رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں پر واقع 308 تعلیمی اداروں کے باہر اضافی 352ٹریفک وارڈنز تعینات کر دئیے گئے ہیں جو صبح اور چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے ساتھ رانگ پارکنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کرتے ہوئے مشکوک عناصر ،لاوارث اور مشکوک گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں آج سے کام شروع کردیا جائیگا شہری اس سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس سنٹروں پر تشریف لا سکتے ہیں۔ سال2015کی ڈرائیونگ ٹکٹس جنرل پوسٹ آفس میں آنے کے بعد آج سے سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر میں واقع ڈاک خانہ کے کاونٹرزپر دستیاب ہیں۔