محکمہ لٹریسی وغیررسمی بنیادی تعلیم، علم ٹرسٹ کے اشتراک سے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے ناموں سے منسوب سکول قائم کریگا
لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ لٹریسی وغیر رسمی بنیادی تعلیم حکومتِ پنجاب ،علم ٹرسٹ کے اشتراک سے سانحہ پشاور میںشہید ہونے والے طلباء کے ناموں سے منسوب بچوں کے سکول قائم کریگا۔اس سلسلے میں محکمہ اور علم ٹرسٹ کے مابین جلد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیئے جائیں گے۔منصوبے کے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے علم ٹرسٹ کے نمائندوں نے لٹریسی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی ندیم عالم بٹ نے محکمہ خواندگی کے زیر اہتمام پہلے سے کام کرنے والے فروغ تعلیم کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔