تعلیمی ادارے 12جنوری کو ہر صورت کھلیں گے: ڈی سی او

لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا  ہے کہ 12جنوری کوسکول ہر حال میں کھلیں گے۔وہ گذشتہ روز اپنی زیر صدارت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میںاراکین صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،میاں نصیر احمد، ٹا ئونز ایڈمنسٹریٹرز اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اب تک کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان انہوں نے کہا کہ تمام ایڈمنسٹریٹرز روزانہ کی بنیادوں پر سکولوں کا وزٹ کریں اور انتظامات کا جائزہ لیں۔